[ad_1]
راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں دس سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجر خان سے دس سالہ عائشہ نامی بچی دو روز قبل لاپتہ ہوئی جس کی لاش آج کنوئیں میں لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جہاں اُس کا میڈیکل کرایا جائے گا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے بچی کے اغوا اور قتل کے شبے میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
[ad_2]
Source link