8

عالمی بینک 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری

[ad_1]

سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 7کروڑ 17 لاکھ ڈالرز مختص۔ فوٹو : فائل

سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 7کروڑ 17 لاکھ ڈالرز مختص۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے 2منصوبوں ڈیجیٹل اکانومی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔

ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے، جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کی بدولت اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

سندھ بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جن سے سیلاب سے بچائو کو یقینی بنایا جائے گا،اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگا اور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب عالمی بینک نے جی ایس ٹی وصول کرنے کے لیے ایک ہی ایجنسی بنانے پر زور دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی کے لیے ایک ایجنسی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو کافی عرصے سے ایک ایجنسی بنانے کے لیے کہا جا رہا ہے تاکہ اس کے ذریعے سیلز ٹیکس جمع کیا جا سکے اور اور اس کے بعد انہیں آئینی طریقہ کار کے ذریعے صوبوں میں تقسیم کیا جائے تاکہ اس سے انتظامی پیچیدگیوں کو بھی دور کیا جا سکے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں