[ad_1]
لاہور: یورپی سیفٹی ایجنسی نے ایاسا کا سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کر لیا۔
یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کا سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کر لیا گیا جب کہ اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
اجلاس میں یورپی سیفٹی ایجنسی کی سول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔ یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہیں۔
یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی کامیاب جانچ پڑتال کر چکی ہے ۔ پی آئی اے نے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے تھے۔ جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی ہے۔ پی آئی اے کو2023 کے9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی۔
پی آئی اے کی جنوری تا ستمبر 2023 کے9 ماہ کے حسابات کی آڈٹ رپورٹ چیف ایگزیکٹو افیسر کو پیش کر دی گئی۔اس عرصہ میں پی آئی اے کی آمدنی172 ارب روپے سے بڑھ کر 186 ارب روپے رہی۔ یہ 2022ء کے اسی عرصے کے مقابلے 14 ارب زیادہ ہے۔
[ad_2]
Source link