[ad_1]
ممبئی: بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ‘الو ارجن’ کی مقبول ترین فلم ‘پُشپا’ کے سیکوئل ‘پُشپا 2′ کے ٹیزر نے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تامل اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا 2 : دا رول ‘ نے ریلیز سے قبل ہی مقبولیت حاصل کرلی۔ پشپا 2 کے نئے ٹیزر نے یوٹیوب پر پرانے ریکارڈ پاش پاش کر ڈالے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘ پشپا 2′ کا ٹیزر ریلیز کے ساتھ ہی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا جبکہ فلم کے ٹیزر کو اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔سال 2021 میں الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا: دا رائز‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے پوری دُنیا میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔
مزید پڑھیں: پُشپا 2 کا پہلا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
‘پشپا: دی رائز’ کی ریکارڈ توڑ کمائی اور مقبولیت کے بعد فلمسازوں نے ‘پشپا 2: دی رول’ کے نام سے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال اگست میں یہ سیکوئل سینما گھروں کی زینت بنے گا۔
[ad_2]
Source link