[ad_1]
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دنوں سے جاری تیزی کا رجحان برقرار ہے، آج بھی انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کے ایس ای میں منگل کے روز 694 پوائنٹس کے تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا۔ اس دوران انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ پہلی بار 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور
حصص بازار میں تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر 70314 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
[ad_2]
Source link