[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ایکشن اور تھرلر فلم اب 11 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔
ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم کی شوٹنگ دنیا کے مختلف شہروں اور ممالک ممبئی، ابوظہبی، لندن، اسکاٹ لینڈ اور اردن میں کی گئی۔
نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ سوناکشی سنہا، منوشی چلر اور الایہ ایف بھی فلم کا حصہ ہیں۔
[ad_2]
Source link