10

آریان خان کی ڈیبیو ویب سیریز ’اسٹارڈم‘ کی شوٹنگ مکمل

[ad_1]

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈائریکٹورل ڈیبیو ویب سیریز ’اسٹارڈم‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس سیریز ’اسٹارڈم‘ میں کرن جوہر، بوبی دیول، رنبیرکپور اور رنویر سنگھ نے بھی خصوصی انٹری دی ہے۔

بوبی دیول نے پچھلے ماہ شوٹنگ مکمل کروا دی تھی اور اب وہ اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ جلد ہی سیریز کے لیے ڈبنگ شروع کریں گے۔

ویب سیریز کی کہانی ایسے نوجوان فنکاروں کے گرد گھومتی ہیں جنہیں انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کیلئے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

’اسٹارڈم‘ میں لکشیا لالوانی اور اداکارہ مونا سنگھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ویب سیریز کا اسکرپٹ بھی آریان خان نے خود لکھا ہے جسے شاہ رخ خان کے پرودکشن ہاؤس ریڈ چلیز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں