5

یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 9.2 فیصد نمو ریکارڈ

[ad_1]

متحدہ عرب امارات کی 7 ماہ کے دوران پاکستان میں 16.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

متحدہ عرب امارات کی 7 ماہ کے دوران پاکستان میں 16.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری، اسٹیٹ بینک (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: یورپی یونین سے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زرمیں9.2 فیصد نمو ریکارڈکی گئی جب کہ متحدہ عرب امارات نے رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران پاکستان میں 16.5ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں یورپی یونین کے رکن ملکوں میں مقیم پاکستانیوں نے 2.563 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں9.2 فیصد زائد ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین سے 2.347 ارب ڈالرکازرمبادلہ موصول ہوا۔ مارچ میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکاحجم314.7 ملین ڈالر رہا جوکہ گزشتہ سال مارچ میں 297.5 ملین ڈالرتھا۔

ادھر سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق رواؓں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں 16.5 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں