[ad_1]
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا کی، اس موقع پر انہوں نے شاہ محمود قریشی کو گلے لگایا۔
جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مرکزی جامع مسجد اڈیالہ جیل میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی عید کی نماز عمران خان کے ساتھ ادا کی۔
نماز کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور عید کی مبارک باد دی۔
اس موقع پر جیل افسران نے بھی عمران خان کے ساتھ ہی نماز ادا کی۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نماز کی پہلی صف میں موجود تھے۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
[ad_2]
Source link