[ad_1]
لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے لیجنڈری عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ اپنا پہلا ‘سرائیکی’ گانا ریلیز کردیا۔
علی ظفر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے پہلے سرائیکی گانے ‘بالو بتیاں’ کی مختصر ویڈیو کلپ پوسٹ کی تھی اور مداحوں کو خبر دی تھی کہ عید کے موقع پر یہ گانا ریلیز کیا جائے گا۔
گلوکار نے اپنی پوسٹ میں عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو سرائیکی زبان کا لیجنڈ موسیقار قرار دیتے ہوئے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سرائیکی میں گانا گا کر خوبصورت سرائیکی ثقافت اور شاعری کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا اعزاز صرف عطاء اللہ صاحب کے پاس ہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا موسیقار یہ نہیں کرسکتا۔
انہوں نے عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو راک اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ’عطاء اللہ صاحب نے سات زبانوں میں 50 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے اور سب سے زیادہ آڈیو البمز ریلیز کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا، یہ ریکارڈ 1994 میں قائم کیا گیا تھا‘۔
[ad_2]
Source link