9

صبا قمر نے مہندی سے ’’پیا‘‘ کے نام کا اشارہ دیدیا

[ad_1]

انسٹاگرام کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل (فوٹو: فائل)

انسٹاگرام کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل (فوٹو: فائل)

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ صبا قمر نے عید پر لگائی گئی مہندی سے اپنے ہونے والے ’’دلہے‘‘ کے حوالے سے نیا اشارہ فراہم کردیا۔

سماج رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ صبا قمر نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنی انگلیوں پر مہندی سے انگریزی میں اپنی انگلیوں پر Shanoo (شانو) لکھوایا ہوا تھا، جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد میں اداکارہ سے کمنٹس میں سوالات کی بھرمار کردی۔

اداکارہ کے مہندی سے لکھے گئے اس لفظ پر چہ مگوئیاں ہونا شروع ہوگئیں کہ آخر یہ شانو کون ہے؟ کیونکہ پاکستان اور بھارت میں عموماً مہندی کے ڈیزائن میں لڑکیاں اپنے شوہر، منگیتر یا محبوب کا نام لکھواتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شوبز ستاروں نے عید کیسے منائی؛ تصاویر وائرل

گزشتہ سال انہوں نے بظاہر ایک کیک کی ویڈیو جاری کی تھی جس پر ’’شانو کی پری تحریر‘‘ تھا۔

اس کے بعد رواں ماہ اپنی سالگرہ کے دن ایک اسٹوری میں انہوں نے اپنی تصویر کھینچنے والے شخص کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ میں گلدستہ تھامے تصویر شئیر کی، جس کے ساتھ انہوں نے ’’آئی لو یو‘‘ لکھا لیکن انہوں نے کسی کو ٹیگ کرنے سے گریز کیا۔

11



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں