[ad_1]
لندن: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے عید کے موقع پر امت مسلمہ کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ پر اداکار نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ رواں برس فلسطین میں مظالم کی وجہ سے عید کی خوشیاں ادھوری رہ گئی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں اور اس وقت امت مسلمہ کو متحد ہونے کی سخت ضرورت ہے۔
رض احمد نے لکھا کہ فلسطین کی وجہ سے یہ رمضان پوری امت کیلئے تکلیف اور دکھ کا سبب بنا ہے اور امت مسلمہ کو مزید قریب ہونے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ رض احمد پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہیں آسکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے اور انہوں نے مسلمانوں کو امیج کو بہتر دکھانے کیلئے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہوا ہے۔
[ad_2]
Source link