[ad_1]
کراچی: پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف اور نامور سیاستدان شرمیلا فاروقی نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔
سائرہ یوسف نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ہتھیلی کی تصویر شیئر کی جس میں مہندی ڈیزائن کے ساتھ فلسطین کا لفظ لکھا ہوا ہے۔
اداکارہ نے ساتھ ہی قرآن کی ایک آیت بھی لکھی ہے جس میں ایمان والوں کو اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنی ہتھیلی پر مہندی کے ڈیزائن سے فلسطین کا جھنڈا بنایا اور ساتھ ’فری فلسطین‘ کے الفاظ لکھے۔
[ad_2]
Source link