7

شاہ رخ خان کی گھر منت کی بالکونی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد

[ad_1]

شاہ رخ خان  نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

شاہ رخ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے گھر منت کی بالکونی سے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی عید پر بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ممبئی میں واقع گھر منت کے باہرعید کی مبارک باد دینے جمع ہوئے۔ شاہ رخ خان نے بھی حسب روایت اپنے گھر کی بالکونی میں آ کر مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان نے بھی فینز کو ہاتھ ہلا کر عید مبارک باد کہا۔ شاہ رخ خان اور ان ابرام خان نے سفید رنگ کا شلوار سوٹ پہن رکھا تھا۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر فینز سے ملاقات کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو عید کی مبارک باد۔ میرے دن کو خاص بنانے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو محبت، خوشی اور خوشحالی سے نوازے۔

شاہ رخ خان کی اپنے بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں