[ad_1]
کوالا لمپور: ملائیشیا کی بیوٹی کوئن کوتعطیلات کے دوران ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی ویرو نکا تیرینسپ کو 2023 میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں بیوٹی کوئن کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ تھائی لینڈ میں تعطیل کے دوران ویرو کی ڈانس ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان سے بیوٹی کوئن کا خطاب واپس لے لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ملائیشین بیوٹی کوئن کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ مقابلہ حسن کروانے والی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈانس کی ویڈیو اتنا مسئلہ نہیں بنتی اگر ویرو کوئی عام شہری ہوتیں۔ ٹائٹل کا واپس لیا جانا آئندہ مقابلوں میں شریک ہونے والی امیدواروں کے لیے بھی پیغام ہے کہ ایسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔ انتظامیہ نے انہیں ٹائٹل واپس کرنے کو کہا تھا۔
مس کوئین نے بیان میں کہا کہ میں نے مقابلے میں شرکت بھی اپنی مرضی سے کی تھی اور رضاکارانہ طور پر ٹائٹل واپس کردیا ہے۔ ٹائٹل ہی سب کچھ نہیں ہوتا آپ کے اصول اور خود پر یقین رکھنا زیادہ اہم ہوتا ہے۔اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
[ad_2]
Source link