[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’سواتنتریا ویر سوارکر‘ کیلئے 32 کلو وزن کم کیا۔
47 سالہ اداکار نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کا وزن بہت زیادہ کم ہوا تھا اور اس کی وجہ سے ان کی موت بھی ہوسکتی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ وزن کم کرنے سے ان کی جسامت میں تبدیلی آئی اور بار بار وزن کم کرنے سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑے۔
رندیپ ہودا کے مطابق 2016 میں فلم ’سربجیت‘ کیلئے بھی انہوں نے وزن کم کیا تھا جس سے انہیں چلنے پھرنے میں بھی تکلیف ہوتی تھی۔
واضح رہے کہ رندیپ ہودا کی فلم 22 مارچ 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنی اور فلم کی کاسٹ میں رندیپ ہودا کے ساتھ انکیتا لوکھانڈے اور اپندردیپ سنگھ اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار بھی رندیپ ہودا ہی ہیں۔
[ad_2]
Source link