[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی وائرل ویڈیو نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
اداکارہ نے فلمساز آنند پنڈٹ کی بیٹی ایشوریہ کی شادی میں شرکت کی اور تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں۔
ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار لنگڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور تکلیف کے ساتھ فوٹو سیشن کیلئے آگے بڑھتے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے شروع ہوگئے ہیں اور مداح کنگ خان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں۔
اداکار کے زخمی ہونے یا کسی تکلیف میں مبتلا ہونے کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ خبر یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
[ad_2]
Source link