14

سلمان خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

[ad_1]

واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر 2 نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر صبح 5 بجے پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس کی کرائم برانچ فورا جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اہلکاروں کو تعینات کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واقعے کے بعد سلمان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ فرانزک ٹیم نے دیوار پر موجود گولی کے نشان کا بھی جائزہ لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس حکام اس وقت علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کررہے ہیں جن کی مدد سے مجرموں کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔ حملے کے مقاصد ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کے وقت اداکار اور ان کے والدین گھر میں موجود تھے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں