10

شریا گھوشل ایک گانے کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

[ad_1]

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: شریا گھوشل عالمی شہرت رکھنے والی انڈین گلوکارہ ہیں اور ان کی سریلی آواز کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں۔

بھارتی گلوکارہ نے فلموں میں بالی وڈ انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں کو اپنی آواز دی ہے اور ان کے متعدد گانے بلاک بسٹر ثابت ہوئے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شریا گھوشل فلم کے ایک گانے کیلئے 25 لاکھ روپے تک فیس چارج کرتی ہیں۔

گلوکارہ نے ہندی کے ساتھ بنگالی، بھوجپوری، اردو، کناڈا، ملیالم، مراٹھی، پنجابی، تامل اور تیلگو کے ساتھ بعض غیر ملکی زبانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یاد رہے کہ شریا گھوشل نے اپنے مختصر کیریئر میں 5 نیشنل ایوارڈز، 4 کیرالہ اسٹیٹ فلم ایوارڈز، 2 تامل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ، 2 بی ایف جے اے ایوارڈز، 7 فلم فیئر ایوارڈز اور 10 فلم فیئر ایوارڈز جیتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں