[ad_1]
ممبئی: پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانج کیلئے شاہ رخ خان کے تعریفی کلمات نے اداکار کو حیران کردیا۔
فلم ’امر سنگھ چمیکلا‘ کے مرکزی کرداروں دلجیت دوسانج، پرینیتی چوپڑا اور فلمساز امتیاز علی نے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امتیاز علی نے انکشاف کیا کہ ایک بار شاہ رخ خان نے انہیں کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی سب سے اچھا اداکار ہے تو وہ اپنے دلجیت پاجی ہیں۔
ڈائریکٹر کے انکشاف پر دلجیت دوسانج حیران ہوگئے جبکہ پرینیتی چوپڑا نے اس تبصرے کی تحسین کی۔
امتیاز علی کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ اگر دلجیت دوسانج فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے ہاں نہ کرتے تو یہ فلم نہیں بن سکتی تھی۔
واضح رہے کہ ’امر سنگھ چمکیلا‘ حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے اور یہ پنجاب کے ایک سپر اسٹار گلوکار کی زندگی پر مبنی ہے جسے 27 برس کی عمر میں قتل کردیا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link