8

غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم ‘جوکر’ کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیا

[ad_1]

 ہالی ووڈ سے وابستہ معروف شخصیات نے اپنی قیمتی اور منفرد اشیاء عطیہ کیں : فوٹو : فائل

ہالی ووڈ سے وابستہ معروف شخصیات نے اپنی قیمتی اور منفرد اشیاء عطیہ کیں : فوٹو : فائل

  لندن: ہالی ووڈ اداکار جیکوئن فینکس نے اپنی بلاک بسٹر فلم ‘جوکر’ کا دستخط شدہ پوسٹر غزہ کو عطیہ کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلمی صنعت سے منسلک خواتین فلم سازوں اور فلمی صحافیوں کے ایک گروپ نے غزہ کے لیے برطانیہ کی خیراتی طبی امداد میں عطیات جمع کیے ہیں۔

‘سنیما فار غزہ’ کے نام سے شروع ہونے والی اس مہم میں ہالی ووڈ سے وابستہ معروف شخصیات نے اپنی قیمتی اور منفرد اشیاء عطیہ کیں، اس نیلامی کی مد میں غزہ فنڈز کے لیے تقریباََ تین لاکھ سے زائد ڈالرز اکٹھے کیے گئے ہیں۔

اس منفرد نیلامی میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکوئن فینکس نے اپنی بلاک بسٹر فلم ’جوکر‘ کے دستخط شدہ پوسٹر غزہ کے لیے عطیہ کیے ہیں۔

اس کے علاوہ ہالی ووڈ فلم ’دی زون آف انٹرسٹ‘ کے ہدایتکار جوناتھن گلیزر نے اپنی فلم کے سات پوسٹرز بھی غزہ کے لیے عطیہ کیے، صرف یہی نہیں ہالی ووڈ کے کئی نامور گلوکاروں، اداکاروں، ہدایتکاروں اور پروڈیوسرز کے عطیات بھی اس مہم میں شامل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لندن میں مقیم فلمی صحافی اور نقاد ہانا فلنٹ نے کہا کہ ہمیں لگا تھا کہ ہم اس مہم کے ذریعے صرف 25 ہزار ڈالر کا عطیہ اکٹھا کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ فلمی صحافی اور نقاد ہانا فلنٹ نے فلسطین پر اسرائیل کے جاری حملوں کے آغاز کے چند ماہ بعد اپنی فلمی صنعت کی دوستوں کے ساتھ مل کر گروپ ’سنیما فار غزہ‘ قائم کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں