7

معروف بھارتی فلم پروڈیوسر سوندریا جگدیش کی اپنے گھر سے لاش برآمد

[ad_1]

سوندریا جگدیش کا شمار کنڑ فلم انڈسٹری کے سب زیادہ مقبول پروڈیوسرز میں ہوتا تھا : فوٹو : فائل

سوندریا جگدیش کا شمار کنڑ فلم انڈسٹری کے سب زیادہ مقبول پروڈیوسرز میں ہوتا تھا : فوٹو : فائل

بنگلورو: کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور بزنس مین سوندریا جگدیش اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اپریل، اتوار کے روز سوندریا جگدیش نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی مبینہ کوشش کی جس کے بعد اُن کی موت ہو گئی۔

اس حوالے سے پروڈیوسر کے دوست نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جگدیش کی موت خودکشی کی کوشش کے بعد ہوئی ہے، ہم اُنہیں اسپتال لیکر گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں مردہ قرار دیا تھا۔

پروڈیوسر کے دوست نے کہا کہ جگدیش کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے نہیں ہوئی، وہ تو بالکل ٹھیک تھے، اُنہیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ جب اُنہیں اسپتال لے جایا گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ سوندریا جگدیش نے پھانسی لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم پولیس کی کارروائی مکمل ہونے تک میڈیا کو جگدیش کی موت اور خودکشی کی اصل وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پروڈیوسر جگدیش کی موت کی تحقیقات جاری ہیں اور اس واقعے میں تمام مناسب کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سوندریا جگدیش کا شمار کنڑ فلم انڈسٹری کے  سب زیادہ مقبول پروڈیوسرز میں ہوتا تھا، اُن کی اچانک موت سے اہل خانہ سمیت انڈسٹری کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں