[ad_1]
کراچی: نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کمزور پڑ گیا۔
پیر کوانٹربینک میں ڈالر کی قیمت فروخت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بی ک میں ڈالر 277.94 روپے سے بڑھ کر 278.12 روپے پر پہنچ گیا۔
جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کو29 پیسے کمزور کرتا ہوا 279.66 روپے پر جاپہنچا۔
یورو کی قیمت فروخت 4.64 روپے گھٹ کر296.83 روپے رہ گئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 4.67 روپے کی کمی کے بعد 347.17 روپے رہ گیا۔
سعودی ریال کی قیمت فروخت 11 پیسے بڑھ کر73.94 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 13 پیسے بڑھ کر76.00 روپے ہوگئی۔
[ad_2]
Source link