9

اپنی پہلی فلم بنانے کیلئے والد کی جائیداد بیچ دی، رندیپ ہودا

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بھارتی اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نےاپنی پہلی بائیوگرافیکل فلم ’سواتنترا ویر ساورکر‘ بنانے کیلئے والد کی جائیداد کو فروخت کردیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کی ممبئی میں کچھ جائیداد تھیں اور اپنی پہلی فلم کو پروڈیوس کرنے کیلئے انہوں نے اسے بیچ کر پیسا فلم میں لگادیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے کردار کیلئے وہ اتنے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے کہ ان پر نیند کی گولیاں بھی بے اثر ہوگئی تھیں۔

رندیپ ہودا کے مطابق بہت سے لوگوں نے انہیں یہ فلم بنانے سے منع کیا لیکن وہ اس رسک کو اٹھانے سے خود کو روک نہ سکے۔

واضح رہے کہ فلم’سواتنترا ویر ساورکر‘ 22 مارچ کو ریلیز ہوئی اور اب تک وہ 13 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر چکی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں