[ad_1]
لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
گلوکار نے عید کے موقع پر اپنا نیا گانا سوشل میڈیا پر ریلیز کیا اور مداح اس کا بے تابی سے انتظار کررہے تھے۔
نئے گانے ’زمانہ‘ کی شاعری ڈاکٹر طارق مرزا کی ہے جبکہ اس کو سلامت علی خان نے کمپوز کیا ہے۔
سجاد علی نے سلامت علی خان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے گانے کیلئے ایک خوبصورت دھن بنائی۔
سوشل میڈیا پر گلوکار کے مداح گانے کو بہت پسند کررہے ہیں اور وہ اس سے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔
[ad_2]
Source link