[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ واقعے کے بعد ان کے بھائی ارباز خان نے باضابطہ بیان جاری کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ارباز خان نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کیا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ تھا۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے سے ان کے گھر والے بہت پریشان ہوئے ہیں اور وہ مجرموں کو پکڑنے کیلئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔
14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان نے بالی ووڈ کے اپنے تمام دوستوں اور اداکاروں سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں اور اُن کے گلیکسی اپارٹمنٹس کا دورہ نہ کریں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ کسی کو بھی نقصان پہنچے۔
اداکار کے ذرائع نے فائرنگ کے اس واقعے کے بعد سلمان خان کی اپنی رہائش تبدیل کرنے یا دوسرے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کے منصوبے کی بھی تردید کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ سے ہے، ان افراد میں سے ایک کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔
[ad_2]
Source link