[ad_1]
مکہ مکرمہ: مشہور اداکار بلال عباس نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کردیا۔
اداکار بلال عباس کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں بلال عباس کو دیگر عازمین کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بلال عباس عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنے کے لیے مشہور ہیں تاہم ان کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو ان کے فین نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔
بلال عباس کے فینز نے انہیں عمرے کی سعادت پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلال عباس کا ڈرامہ عشق مرشد ایک نجی چینل پر نشر ہورہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے۔
[ad_2]
Source link