[ad_1]
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مسلسل جاری ہے، آج بھی 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
عید الفطر کی تعطیلات سے قبل پی ایس ایکس میں شروع ہونے والا تاریخ ساز تیزی کا رجحان رواں کاروباری ہفتے میں بھی تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے مطابق آج مسلسل دوسرے دن حصص بازار میں تیزی کے نتیجے میں 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ: ملکی تاریخ میں پہلی بار 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور
حصص بازار میں منگل کے روز 100 انڈیکس میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 71092 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مثبت بات چیت اور سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں پیش رفت کے دوران سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے نئے ریکاردز قائم ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئی تھی اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
[ad_2]
Source link