8

حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجوہات بتادیں

[ad_1]

 اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بتادیں۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ترجمان وزارت خزانہ نے امید ظاہر کی ہے مشرق وسطی بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں