[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کے نئے شوبز پروجیکٹ کے پوسٹر نے مداحوں تجسس میں ڈال دیا ہے۔
نامور ڈائریکٹر روہت دھون نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے پروجیکٹ کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں رنبیر کپور نئے اوتار میں نظر آتے ہیں۔
نئے پوسٹر میں اداکار کے بال لمبے ہیں اور انہیں اس میں ’الٹی میٹ فائٹر‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ مداح اداکار کے نئے اوتار کو بہت پسند کررہے ہیں۔
ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ اداکار کی کوئی فلم ہے یا وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ ہیں۔
رنبیر کپور کی نئی فلم ’رامائن‘ کا پری پروڈکشن مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور رواں ماہ سے ہی اس شوٹنگ کا آغاز متوقع ہے۔
دوسری طرف رنبیر کپور سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں بھی نظر آئیں گے جس میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل بھی شامل ہیں۔
[ad_2]
Source link