6

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

[ad_1]

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

بھارتی ٹی وی چینل سونی انٹرٹینمنٹ نے سرپرائز اعلان کیا ہے کہ اداکار عالمی شہرت کے حامل پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16 ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔

15 وین سیزن کے اختتام پر امیتابھ بچن نے جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب پروگرام کی میزبانی نہیں کریں جس سے مداحوں میں مایوسی پھیلی تھی۔

انسٹاگرام پر نئے پروگرام کا پرومو بھی جاری کیا گیا ہے اور 26 اپریل سے پروگرام کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی۔

سونی انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پرومو اور اعلان کے بعد اداکار کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ جلد امیتابھ کو نئے سیزن میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں