21

بھارتی گلوکار راہول ویدیا بھی دبئی کی سیلاب زدہ سڑکوں پر پھنس گئے

[ad_1]

راہول ویدیا آج صبح دبئی سے پرواز لیکر بحفاظت کولکتہ پہنچ گئے ہی : فوٹو : ویب ڈیسک

راہول ویدیا آج صبح دبئی سے پرواز لیکر بحفاظت کولکتہ پہنچ گئے ہی : فوٹو : ویب ڈیسک

متحدہ عرب امارات: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنر اَپ اور گلوکار راہول ویدیا نے دبئی میں ہونے والی طوفانی بارش اور سیلاب زدہ سڑکوں کی ویڈیو شیئر کردی۔

راہول ویدیا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کیں جن میں ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پانی میں ڈوبی ہوئی دبئی کی سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں جوتے لیے سڑک پار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

گلوکار نے اپنی ویڈیو میں دِکھایا کہ چند گھنٹوں کی طوفانی بارش نے دبئی میں ہر طرف تباہی مچا دی ہے اور نظامِ زندگی بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں صورتحال کافی خراب ہے، حبیبی دبئی خوش آمدید۔

r2

r3

راہول ویدیا نے کہا کہ دبئی میں صرف دو گھنٹے بارش ہوئی اور آپ خود یہاں کی صورتحال دیکھ سکتے ہیں، دبئی شدید بارش کا عادی نہیں ہے، اسی وجہ سے یہاں حالات کافی بدتر ہوگئے ہیں۔

گلوکار کے مطابق اُنہیں کسی نے بتایا کہ سال 2008 میں بھی دبئی میں ایسی ہی بارش ہوئی تھی، اُس وقت بھی سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئی تھیں جبکہ نظامِ زندگی رُک گیا تھا۔

اُنہوں نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ دبئی میں تقریباً 95 فیصد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور مجھے ہر حال میں کولکتہ پہنچنا ہے کیونکہ وہاں میرا شو ہے۔

r1

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ویدیا آج صبح دبئی سے پرواز لیکر بحفاظت کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پیر کی صبح سے منگل کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ بھی ہوا۔

شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن  اور دیگر مقامات  میں داخل ہوا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں