6

‘بارہویں فیل’ کو چین کے 20 ہزار سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان

[ad_1]

بارہویں فیل سال 2023 میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : فلم پوسٹر

بارہویں فیل سال 2023 میں ریلیز ہوئی تھی : فوٹو : فلم پوسٹر

 ممبئی: بالی ووڈ کی سپرہٹ نئی فلم ‘بارہویں فیل’ کو بہت جلد چین کے 20 ہزار سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

سال 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بارہویں فیل’ کے ہیرو وکرانت میسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بہت جلد اپنی ساتھی اداکارہ میدھا شنکر کے ہمراہ ‘بارہویں فیل’ کی پروموشن کے لیے چین کا سفر کریں گے۔

وکرانت میسی نے کہا کہ میں نے بہت جلدی اس خبر کا اعلان کردیا ہے کیونکہ میں بہت پُرجوش ہوں کہ میری فلم اب چین میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیز کی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘بارہویں فیل’ کے فلمساز گزشتہ کچھ عرصے سے اس کی چین میں ریلیز کے لیے کام کر رہے تھے اور بالآخر اب بہت جلد وہ دن آنے والے ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ فلم ‘بارہویں فیل’ کو چین میں 20 ہزار سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا کیونکہ چین میں ہندی سینما کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ فلم ‘بارہویں فیل’ میں وکرانت میسی نے ایک طالبعلم منوج کمار شرما کا کردار نبھایا تھا جو سخت محنت کے بعد آئی پی ایس آفیسر بنتا ہے۔

وکرانت میسی کی یہ فلم سُپر ہٹ ثابت ہوئی اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر بے حد سراہا بھی گیا تھا، بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور کنگنا رناوت سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی وکرانت کی اداکاری کی خوب تعریف کی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں