20

دیپیکا پڈوکون کی ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم آگین‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل

[ad_1]

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم آگین‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کو روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے سیٹ پر پولیس یونیفارم میں شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکشن تھرلر ’سنگھم اگین‘ کی مرکزی کاسٹ میں دیپیکا کے علاوہ اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور کرینہ کپور بھی شامل ہیں۔

اداکارہ کی تصویر دیکھ کر مداح جہاں خوش ہیں وہیں حیران ہیں کہ حاملہ ہونے کے باوجود اداکارہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا نے فروری میں مداحوں کو خبر دی تھی کہ ستمبر میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں