[ad_1]
لاس اینجلس: ہالی وڈ کی نامور اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے سابقہ شوہر براڈ پٹ کو تشدد کی خفیہ ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی دی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ خفیہ طور پر ویڈیوز بناتی رہی ہیں اور وہ اب اسے قانونی جنگ میں فتح کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہیں۔
انجلینا جولی نے دعویٰ کیا کہ براڈ پٹ 2016 میں ہوائی جہاز میں ہونے والی لڑائی سے قبل بھی ان کے اور بچوں کے ساتھ زبانی و جسمانی بدسلوکی کرتے رہے ہیں اور اداکارہ نے اس کی کچھ ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔
واضح رہے کہ اگر اداکارہ اس طرح کی ویڈیوز ریلیز کرتی ہیں تو دونوں کے شوبز کیریئر کو ناقابل تلافی حد تک نقصان پہنچ سکتا ہے۔
[ad_2]
Source link