15

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی 100 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کرلی گئی

[ad_1]

راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں سال 2021 میں جیل میں دو ماہ گزارے تھے : فوٹو : فائل

راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں سال 2021 میں جیل میں دو ماہ گزارے تھے : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی تقریباً 100 کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بٹ کوائن فراڈ کیس میں راج کندرا کی جائیدادیں ضبط کی ہیں جن میں جوہو میں واقع اُن کا ایک رہائشی فلیٹ ہے جو شلپا شیٹھی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

اس کے علاوہ دیگر جائیدادوں میں راج کندرا کا پونے میں ایک رہائشی بنگلہ اور ساتھ ہی اُن کے شیئرز شامل ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ضبط کیے گئے فلیٹ، بنگلے اور شیئرز کی مالیت بھارتی 97 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ راج کندرا بٹ کوائن کی ایک ایسی دھوکہ دہی اسکیم میں ملوث تھے جس میں سرمایہ کاروں سے منافع کا جھوٹا وعدہ کیا جاتا تھا۔

تفتیش میں الزام لگایا گیا ہے کہ سال 2017 میں راج کندرا اور اُن کے ساتھیوں نے سرمایہ کاروں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اُنہیں ماہانہ 10 فیصد منافع دیں گے لیکن اُنہوں نے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دیا اور اُن کے بٹ کوائنز بھی اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ راج کندرا کو اسکیم کے ماسٹر مائنڈ امیت بھردواج سے 285 بٹ کوائنز ملے تھے، یہ بٹ کوائنز یوکرین میں بٹ کوائن مائننگ فارم قائم کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔ تاہم، یہ معاہدہ عمل میں نہیں آیا۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں سال 2021 میں جیل میں دو ماہ گزارے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں