[ad_1]
ممبئی: مراکشی کینیڈین ڈانسر، ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ وہ بھی دیگر مسلمانوں کی طرح روزے رکھتی ہیں۔
نورا فتیحی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ اُنہوں نے مصروف شیڈول کے باوجود بھی ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں 14 سال کی عُمر سے روزے رکھ رہی ہوں، میرے والدین نے بچپن سے ہی مجھے روزے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور جب بڑے ہوکر میں نے روزے رکھنا شروع کیے تو میں نے خود بھی محسوس کیا کہ ہمارے لیے روزے کتنے اہم ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں روزے کی حالت میں اسکول بھی جاتی تھی اور اب تک اپنے تمام کام روزے کی حالت میں سرانجام دیتی ہوں، مجھے بچپن سے ہی عادت ہے اسی وجہ سے مجھے روزے میں کام کرنا مشکل نہیں لگتا۔
نورا فتیحی نے کہا کہ روزہ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبر اور ںظم و ضبط سیکھاتا ہے جبکہ نماز کی وجہ سے ہمارا اپنے رب سے رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب ہم پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کا شُکر ادا کرتے ہیں، اُس سے گفتگو کرتے ہیں اور مصروف زندگی کا کچھ لمحہ سکون سے گزارتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمیں نماز میں اپنی حفاظت اور مغفرت کی دُعا لازمی مانگنی چاہیے اور جب ہم اپنے رب کی نعمتوں کا شُکر ادا کرتے ہیں تو وہ ہمیں مزید نعمتوں سے نوازتا ہے۔
نورا فتیحی نے مزید کہا کہ میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز تو باقاعدگی سے ادا نہیں کر پاتی لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جتنی ممکن ہوسکے وہ نماز پڑھ لوں۔
[ad_2]
Source link