8

راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

[ad_1]

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا—فائل: فوٹو

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا—فائل: فوٹو

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےگردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گینگ کا اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ ملزم مستقیم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف کارروائی متاثرین کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے، غیر قانونی پیوندکاری کے دوران شکایت کنندہ کے بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی، ملزم نے شکایت کنندہ سے بیٹے کی پیونکاری کے لیے 30 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ملزمان ملوث ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے پرائیوٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا اور گرفتار ملزم کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایف آئی اے نے عوام سے گزارش کی کہ اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کسی قسم کی اطلاع کے لیے فوری طور پر قریبی ایف آئی اے آفس سے رابطہ کریں، کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں