[ad_1]
ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں اقربا پروری سے انہیں فرق نہیں پڑا اور تعصبات کے باوجود باصلاحیت فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔
اپنی نئی فلم ’دو اور دو پیار‘ کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی بالی وڈ انڈسٹری مٰں تنہا آئی تھیں۔
ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کا کوئی سرپرست نہیں تھا لیکن انہیں اپنے حصے کا کام ملا جس پر وہ مطمئن ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، اگر ایسا ہوتا تو ہر سپر اسٹار کڈ یہاں کامیاب ہوجاتا۔
واضح رہے کہ رومینٹک کامیڈی فلم ’دو اور دو پیار‘ میں ودیا بالن کے مقابل پرتیک گاندھی نظر آئیں گے اور یہ 19 اپریل 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
[ad_2]
Source link