[ad_1]
کراچی: پاکستانی اداکار علی عباس نے سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ وہ ماہرہ خان سے محبت کرتے ہیں اور یہ بات چھپی ہوئی نہیں ہے۔
علی عباس نے کہا کہ وہ اس وقت سے اداکارہ سے محبت کرتے ہیں جب وہ ویڈیو جوکی تھے اور اس بات کو 12 برس گزر چکے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ خواتین کو ان میں اس لئے کشش محسوس ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ڈراموں کی شوٹنگ کی دوران اپنے رومانوی کردار کو شدت کے ساتھ کرتے ہیں اس لئے بھی خواتین ان کو پسند کرتی ہیں۔
[ad_2]
Source link