[ad_1]
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال نے قومی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق دیے گئے اپنے حالیہ بیان پر وضاحت پیش کردی۔
مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں تفصیلی نوٹ جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ میرے حالیہ انٹرویو کو لیکر چند سوشل میڈیا پیجز نے جو توجہ حاصل کرنی تھی اور جو نام کمانا تھا، وہ کما چکے ہیں، تو اس لیے اب میں نے سوچا کہ میں اپنی وائرل ویڈیو کلپ پر کچھ وضاحت دے دوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے بیان سے پہلے ہی یہ تنازع چل رہا تھا تو مجھ سے بھی اُس حوالے سے سوال کیا گیا، میں نے اپنے جواب میں کسی بھی کرکٹر کا نام نہیں لیا تھا، نہ میں نے کسی کے بارے میں کوئی غلط بات کی تھی اور نہ ہی یہ کہا تھا کہ کسی کرکٹر نے مجھے چھیڑ دیا۔
مزید پڑھیں: مومنہ اقبال کا بھی پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز موصول ہونے کا انکشاف
اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی کرکٹر مجھے چھیڑتا تو میں خود اُسے سیدھا کرسکتی ہوں، لہٰذا مجھے معاف کریں اور منفی باتیں مت پھیلائیں۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے تو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداکار اور کرکٹرز ایک ہی انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کو عزت دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مومنہ اقبال نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اُنہیں کئی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز آتے ہیں، کرکٹرز کے میسیجز Hey, How Are You جیسے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے کرکٹرز کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہیں کسی کرکٹر کا نام یاد نہیں اور اگر اُنہوں نے اُن کرکٹرز کے نام بتائے تو وہ مشہور ہوجائیں گے۔
[ad_2]
Source link