10

سی این جی پر عائد سیلز ٹیکس میں 65 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ

[ad_1]

 اسلام آباد: حکومت نے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) سپلائی پر سیلز ٹیکس میں 65 روپے فی کلو گرام تک کا بڑا اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سی این جی صارفین پر سپلائی ویلیو کے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن  کے مطابق ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھا کر 200 روپے کر دی گئی جبکہ ریجن ٹو کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھا کر 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرخان جبکہ ریجن ٹو سندھ اورپنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں