7

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ

[ad_1]

ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے زیادہ ہوگئی—فائل: فوٹو

ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے زیادہ ہوگئی—فائل: فوٹو

  کراچی: ڈالر کی قدر کاروباری ہفتے کے آخری انٹربینک میں 15 پیسے کم ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کا معمولی اضافہ ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 278.55 روپے سے کم ہو کر278.40 روپے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں 2 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر 279.66 روپے سے بڑھ کر 279.68 روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ میں دیگر کرنسیوں کے بار میں بتایا گیا کہ یورو کی قدر میں 65 پیسے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد یورو کی قدر296.25 روپے سے کم ہو کر295.60 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 1.11روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر346.49روپے سے کم ہو کر 345.38 روپے پر آ گئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں