9

20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو، سلمان بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر کے فین ہوگئے

[ad_1]

بھارتی اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔

بھارتی اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔

 دبئی: بھارتی سپر اسٹار سلمان خان، پاکستانی اداکار عمران عباس اور سنجے دت کا بیٹا بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند کے پرستار بن گئے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 میں پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی، پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔

فتح کے بعد پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند سے بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سنجے دت کا بیٹا بھی تھا۔ سلمان خان نے شاہ زیب رند کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔

یہ بھی پڑھیں: کراٹے کمبیٹ 45؛ پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دیدی

بھارتی اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔

میچ کے اختتام پر شاہ زیب رند سے سوال کیا گیا کہ وہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘‘۔

شاہ زیب رند نے فائٹ کیلئے دبئی آنے پر پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھی شکریہ ادا جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے متعلق کہا کہ پچپن سے آپکو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، وہ میرے ’’سپر اسٹار‘‘ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی کراٹے ماسٹر نے ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان رانا سنگھ کو تھپڑ جڑدیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں