10

گورنر سندھ کی معروف ادیب انور مقصود سے ملاقات

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے معروف ادیب انور مقصود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

انور مقصود نے نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے گورنر سندھ کے منصوبے کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں روز گار نہیں مل رہا اور پڑھے لکھے نوجوان بیروزگار پھر رہے ہیں، گورنر سندھ قابل ستائش کام کر رہے ہیں

معروف ادیب نے کہا کہ سب نے مل کر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کام کرنا ہے اور اس کام کے لیے میں ہر طریقے سے گورنر سندھ کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر دوسروں کے لیے کام کریں اور صوبے کو خوش حال بنا دیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں