[ad_1]
ممبئی: انڈین سپر اسٹار الو ارجن کی ایکشن تھرلر بلاک بسٹر فلم ’پشپا’ کے سیکوئیکل کے ڈیجیٹل حقوق ریکارڈ قیمت میں فروخت کیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے ’پشپا2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لئے اور یہ کسی بھی تیلگو فلم کا اب تک سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
نامور ڈائریکٹر ایس ایس راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ کے ڈیجیٹل حقوق 170 کروڑ میں فروخت ہوئے تھے۔
دوسری جانب ’پشپا2‘ کے ہدایت کار نے نارتھ انڈیا دسٹری بیوشن رائٹس کا معاہدہ 200 کروڑ میں کیا ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
[ad_2]
Source link