[ad_1]
جھارکھنڈ: بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کو بڑے صدمے کا سامنا ہے، ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ان کے بہنوئی کی موت ہوگئی جبکہ ان کی بہن کی حالت تشویش ناک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ جھاڑکھنڈ میں جی ٹی روڈ پر دوپہر چار بجے کے قریب پیش آیا۔
اداکار کی بہن اور اس کا شوہر بہار سے ویسٹ بنگال جارہے تھے، ان سے گاڑی کا کنٹرول چھوٹ گیا اور وہ روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائے۔
اداکار کے بہنوئی اور بہن کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کے بہنوئی راجیش تیواری جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کی بہت سریتا کی حالت تشویشناک ہے۔
[ad_2]
Source link