9

پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کے کار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مںظرِ عام پر

[ad_1]

پنکج ترپاٹھی کی بہن کی حالت تشویشناک ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

پنکج ترپاٹھی کی بہن کی حالت تشویشناک ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

جھارکھنڈ: بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کے کار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 21 اپریل کی دوپہر تین بجے کے قریب جھارکھنڈ میں جی ٹی روڈ پر پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی کی کار کو خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اداکار کے بہنوئی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اُن کی بہن کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنکج ترپاٹھی کی بہن سبیتا تیواری اپنے شوہر راجیش تیواری کے ہمراہ  بہار کے گوپال گنج سے کولکتہ جا رہی تھیں کہ اچانک راستے میں یہ خوفناک حادثہ پیش آگیا۔

اس کار حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنکج ترپاٹھی کی بہن اور بہنوئی جس گاڑی میں سوار میں تھے وہ اپنا کنٹرول کھو دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: روڈ ایکسیڈنٹ میں پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی کی موت، بہن کی حالت تشویشناک

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق راجیش اور سبیتا کی گاڑی پہلے سڑک پار کرنے کے لیے انتظار کر رہی ایک خاتون سے ٹکراتی ہے اور پھر سڑک کے ڈیوائیڈر سے بہت بُری طرح ٹکراتی ہے جس کے نتیجے میں یہ خوفناک حادثہ پیش آتا ہے۔

ڈاکٹروں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنکج ترپاٹھی کی بہن سبیتا تیواری کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، اُن کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اس وقت آئی سی یو میں داخل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں