5

رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

[ad_1]

فوٹو : بھارتی میڈیا

فوٹو : بھارتی میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس میں انہیں ایک سیاسی جماعت کی حمایت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بھارت میں ہونے والے الیکشن کے دوران، رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکار کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بڑھتی ہوئی بےروزگاری پر تنقید کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور دوسری سیاسی جماعت کی حمایت کررہے تھے۔

ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے لیے رنویر سنگھ کی جو اصلی ویڈیو استعمال کی گئی تھی وہ اُن کی ورانسی یاترا کی تھی جس میں اُنہوں نے نہ صرف شہر کے دورے سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے تھے بلکہ مودی سرکار کی تعریف بھی کی تھی۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ “دوستو! ڈیپ فیک سے بچو”۔

ranv1

اس واقعے کو چند روز گزر جانے کے بعد، اب رنویر سنگھ نے ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے اپنی ایف آئی آر میں کہا ہے کہ پولیس اُس سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف تفتیش کرے جس نے سب سے پہلے اُن کی ڈیپ فیک ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں