[ad_1]
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر ایران کا مؤقف مضبوط اورقابل تعریف ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل فلسطین تنازع پر ایرانی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا غزہ کے معاملے پر ایران نے مضبوط مؤقف اختیار کیا، جو کہ تعریف کے قابل ہے۔
اسرائیلی حملوں اور غزہ پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 35ہزار مسلمان شہید کردیے گئے اور عالم اقوام و عالم اسلام خاموش ہے، ہمیں مل کر ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی، پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کشمیر کی زمین بھی بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے لہو سے سُرخ کردی گئی ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم کو بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایران نے ہمیشہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے صدر فقہ اور قانون پر مہارت رکھتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں پر کاروبار کو وسعت دینی ہوگی۔ ہمیں موقع ملاہے کہ اپنی دوستی کو مزید مضبوط کریں، آزادی کے بعد سب سے پہلے ایران نے پاکستان کو تسلیم کیا۔
[ad_2]
Source link